• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوزڈیسک) حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر کی مکڑیاں سانپ کھاتی ہیں۔ چھ براعظموں سے حاصل کردہ اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ مکڑیاں سانپ بھی کھاجاتی ہیں۔ جرنل آف آرکنالوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سائنس دان خود بھی تحقیق کے نتیجے سے حیرت زدہ ہوگئے۔ تحقیق کرنے والے مارٹن نائفلر کا کہنا تھا کہ ماسوائے انٹارکٹیکا کے دنیا کے ہر حصے میں مکڑیاں سانپ کھاتی ہیں۔ ان کا تعلق بیسل یونی ورسٹی، سوئٹزرلینڈ سے ہے اور وہ مکڑیوں کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ان کے لیے انتہائی حیرت کا باعث تھی کہ مکڑیوں کی مختلف اقسام سانپ کو مارنے اور اسے کھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ تحقیق میں ان کے ہمراہ جارجیا یونی ورسٹی کے سانپوں کے ماہر جے وٹفیلڈ گبنز بھی شامل تھے۔ انہوں نے ایسے 300 سے زائد واقعات کا مشاہدہ کیا جب مکڑی نے سانپوں کو ہلاک کیا۔ اس اعدادوشمار میں مکڑیوں کی 40 اقسام اور سانپوں کی 90 سے زائد اقسام کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین