• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر تنقید کرنیوالے لوگ جاہل ہیں: وینا ملک

پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں پر ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات کو ان کے لباس سے جوڑنے کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بالکل درست کہا ہے اور دُنیا کی حقیقت یہی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وینا ملک نے کہا کہ ’مجھے حیرت ہے! ان جاہلوں پر جو عمران خان کے اُس بیان پر تنقید کر رہے ہیں جو کہ بالکل درست ہے۔‘

وینا ملک نے کہا کہ ’ان سب کو اس بات کو سمجھنے کے لیے شاید پہلے انگریزی سیکھنی چاہیے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ایک دُنیاوی حقیقت ہے اور اس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اگر عورت بہت کم کپڑے پہنے گی تو اس کا اثر مردوں پر پڑے گا۔‘

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔

اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناؤ اُن پر جنسی تشدد کی وجہ ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید