• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں عمران خان کیساتھ کھڑی ہوں: وینا ملک

پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک بھی وزیراعظم عمران خان کو سپورٹ کرنے میدان میں آگئیں۔

وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں کرپشن سے پاک پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے اُن کے ساتھ کھڑی ہوں۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ہیش ٹیگ میں لکھا ’کپتان! ہم آپ کے پیچھے ہیں۔‘

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ حکومت کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ 

سادہ اکثریت کے لیے عمران خان کو 172 ووٹوں کی ضرورت ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس نشستوں کی تعداد 160ہے۔

اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں اجلاس شروع ہوگیا ہے اور کچھ دیر میں عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

تازہ ترین