• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون اور بچی زخمی


کراچی میں سائٹ ایریا فرنٹیئر کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 47سالہ انوار بی بی زوجہ نورمن کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب کورنگی کی ضیاء کالونی کے قریب بھی پیش آئے فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک بچی زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والی 10سالہ بچی کی شناخت کلیسٹا دختر شمشاد مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین