پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی گیٹار بجاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں خبروں کی زینت بننے والی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ہانیہ عامر بڑی ہی خوبصورتی سے گیٹار بجاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
ہانیہ عامر کی ویڈیو دیکھنے کے بعد جہاں اُن کے مداحوں نے اداکارہ کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین نے اُن پر تنقید کے خوب تیر بھی برسائے۔
اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کچھ بھی کرلو لیکن اب عاصم واپس نہیں آئے گا۔‘
شام نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ تو عاصم کا گیٹار ہے۔‘
شجاعت نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ جو بھی کرلو لیکن یاد رکھو کہ عاصم آپ سے بہت اچھا گلوکار ہے۔‘
ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسا لگ رہا ہے کہ یہ آواز ہانیہ کے گیٹار سے نہیں آرہی بلکہ بیک گراؤنڈ میں میوزک چل رہا ہے۔‘
واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اب تقریباً ڈیڑھ برس بعد گزشتہ دنوں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر میں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری رہی۔
عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ کے دوران کچھ سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کا ساتھ دیا تو کچھ نے اداکارہ کی حمایت کی۔