• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں، حریم شاہ


پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ الحمد للّٰہ میری شادی ہوگئی ہے،  میرے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ میرے شوہر نے اپنی بیوی کو قائل کرنا ہے، جب وہ انہیں کنوینس کرلیں گے تو میں بتادوں گی۔

حریم شاہ نے کہا کہ میرے شوہر ابھی کراچی میں ہی مقیم ہيں اور سندھ سے ان کا تعلق ہے، وہ ٹی وی ٹاک شو میں جاتےہيں اور وہ اس وقت وزیر بھی ہيں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ میرا نکاح کراچی میں ہوا ہے، اپنےشوہر کی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی، میرے شوہر کراچی میں مقیم ہیں اور اسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ میرے شوہر کےقریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے، اپنے شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی جارہی ہوں۔

تازہ ترین