• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر لیکڈ نامناسب ویڈیو پر ان کا ردعمل سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر لیکڈ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد  ملتان کے شہری نے  مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی غیراخلاقی ویڈیو سےجذبات مجروح ہوئے۔


اب عبدالقوی کا اس وائرل ویڈیو پر ردعمل سامنے آیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ لیکڈ ویڈیو انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس تو اسمارٹ فون بھی نہیں ہے، میں دوسرا فون استعمال کرتا ہوں جس سے صرف وائس کال ہوتی ہے، مجھ سے منسوب نامناسب ویڈیو کے یوں لیک ہونے پر میں خود حیران ہوں۔

عبدالقوی نے یہ بھی کہا کہ میری جسامت بھی ایسی نہیں ہے جیسی ویڈیو میں دکھائی دیتی ہے، میں تو جسمانی طور پر فِٹ ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مفتی قوی کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل تھا ، یہ نام ان کی کسی نیک نامی کے باعث ٹرینڈ نہیں کررہا بلکہ ایک نازیبا ویڈیو کے مبینہ طور پر سامنے آنے کے باعث زیر گردش رہا۔

عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر لیکڈ ویڈیو میں وہ انتہائی نازیبا حرکات کرتے ہیں۔

عبدالقوی اس سے پہلے بھی کئی بار اپنی نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ہمراہ بھی ان کی کئی ویڈیوز منظرِ عام پر آچکی ہیں۔

تازہ ترین