عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ہمراہ ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نا مناسب گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں مفتی قوی اور حریم شاہ سمیت دیگر لوگ ایک ساتھ بیٹھے بےتکلفی سے کھانا کھا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کی میز پر مفتی قوی نامناسب باتیں کررہے ہیں ۔
مفتی قوی کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’پارٹی میں 5 قسم کی شراب ہوگی اور میں ریڈ والی پیتا ہوں کیونکہ وہ انگور کی ہوتی ہے ۔‘
ویڈیو میں مفتی قوی گفتگو لِیک نہ ہونے کی ضمانت مانگتے ہیں جس کے بعد پھر شراب پینے کا اعتراف کرتے ہیں۔
پارٹی میں گرل فرینڈ سے متعلق سوال پر مفتی قوی کہتے ہیں کہ ایک نہیں بہت ساری ہوں گی، مفتی قوی کے قرب میں بیٹھنے کی خواتین کی خواہش ہے۔
مفتی قوی نشے سے متعلق حریم شاہ کے سوال پر وہاں موجود دوسری خاتون کو سرگوشی سے بتاتے ہیں کہ اس وقت اُن کے بریف کیس میں چرس کے 4 سے 5 سگریٹ ہیں۔