بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر ایک مرتبہ پھر اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے ہندوجا اسپتال کے آئی سی یو میں دلیپ کمار کا علاج کیا جارہا ہے۔
لیجنڈ اداکار کو رواں ماہ کے شروع میں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور کچھ دن بعد ہی انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 98 سالہ اداکار کو گزشتہ روز ایک احتیاطی اقدام کے طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ اب زیرعلاج ہیں۔
اداکار آئی سی یو میں اس لیے زیرعلاج ہیں تاکہ ڈاکٹرز ان کی بہترین نگرانی کرسکیں۔
گزشتہ دنوں دلیپ کمار کی موت کے حوالے سےبھی افواہ گردش کرتی رہی، تاہم اہلیہ سائرہ بانو نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر بالکل ٹھیک ہیں۔