• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار کے اکاؤنٹ سے اردو میں ٹوئٹ

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی صحتیاب کے حوالے سے اردو میں پیغام میں مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

دلیپ کمار کے تصدیق شدہ ٹوئٹر پیغام سے اردو میں شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ دلیپ صاحب پر الله کی رحمت اور شفقت ہے، وہ اسپتال سے گھر جا رہے ہیں۔

پیغام میں مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

دلیپ کمار کے اکاؤنٹ سے ناصرف اردو میں پیغام سامنے آیا ہے بلکہ ہندی اور انگریزی میں بھی ان کی طبیعت کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سانس میں دشواری کی وجہ سے دلیپ کمار کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

اس حوالے اس نے موت کی افواہ بھی گردش کرتی رہی، تاہم اہلیہ سائرہ بانو نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر بالکل ٹھیک ہیں اور وہ جلد اسپتال سے ڈسچارج بھی ہوجائیں گے۔

تازہ ترین