ماسکو میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تو ایک شہری نے شاہراہ کو سوئمنگ پول سمجھ کر سیلابی پانی میں تیراکی شروع کردی۔
گزشتہ ہفتے ماسکو میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تو ایک ہی روز میں اتنے بادل برسے کہ سڑکیں تالاب بن گئیں۔
انتظامیہ نے موسم کی بدترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی درخواست کی ہے لیکن اس کے باوجود شہریوں نے سڑکوں کو سوئمنگ پول سمجھ کر اس میں تیراکی شروع کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص آرام سے چلتا ہوا آیا اور پھر گھٹنوں تک جمع پانی میں چھلانگ لگاکر سوئمنگ شروع کردی۔