• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی آزادی و خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، چین

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین افغانستان کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس واپس لینے کے بیان سے متعلق صحافی کے سوال پر چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی یا تناؤ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔  

چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ امید رکھتے ہیں تمام فریق خطے کے امن اور استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کیساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا افغانستان میں بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فوجی اڈہ اس مقام سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر جہاں سے چین اپنے جوہری ہتھیار بناتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید