پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے، آج کھلاڑیوں کے درمیان سیناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا جس میں بابر اعظم سمیت کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ریڈبال کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان سیناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا۔
کیمپ میں شریک بابر اعظم، عبد اللّٰہ شفیق، علی رضا، اذان اویس، کامران غلام، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر اور ساجد خان نے میچ میں حصہ لیا۔
این سی اے کے کوچز کی نگرانی میں جاری کیمپ میں بابر اعظم، اذان اویس سمیت بیٹرز نے بیٹنگ کی جبکہ بولرز کو بولنگ کا بھرپور موقع دیا گیا۔
کیمپ میں شریک کھلاڑی اِن ڈور کے ساتھ ساتھ آؤٹ ڈور سیشنز میں بھی حصہ لے رہے ہیں، ریڈ بال کیمپ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔