• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول اور ہردلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر بشریٰ انصاری اور ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بڑے ہی شاندار انداز میں ڈانس کررہی ہیں۔

وائرل ویڈیو معروف ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے گھر ہونے والی شادی کی تقریب کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ماہرہ خان دیگر اداکاراؤں کے ساتھ ڈانس فلور پر جلوہ گر ہوتی ہیں اور اُس کے بعد  بشریٰ انصاری اور اذان سمیع ڈانس کرتے ہیں۔

شادی کی تقریب میں بشریٰ انصاری، ماہرہ خان، اذان سمیع، سجل علی، زارا نور عباس اور اسد صدیقی سمیت دیگر شوبز ستاروں  نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔

ماہرہ خان کی اس ڈانس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان اور بشریٰ انصاری کے ڈانس کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔