شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ کی اپنی بیٹی کی شادی میں ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
’زندگی گلزار ہے‘ اور ’ہمسفر‘ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی حنا خواجہ سے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔
مذکورہ ویڈیو حنا خواجہ کی صاحبزادی کی شادی کی ہے اور ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اداکارہ اُس میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔
حنا خواجہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ مشہور بھارتی گانے ’ڈولہ رے ڈولہ‘ پر بڑے ہی شاندار انداز میں ڈانس کر رہی ہیں۔
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حنا خواجہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ جب آپ کی بیٹی کی شادی ہو رہی ہو اور وہ اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے والی ہو تو یہ لمحات بہت ہی قیمتی اور حسین ہوتے ہیں۔‘
حنا خواجہ نے اپنی صاحبزادی کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ میری بیٹی کی زندگی میں دولت، صحت، خوشی اور کامیابی ہمیشہ اُس کے ساتھ رہے، آمین۔‘
اداکارہ کی اس خوبصورت ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ چند ہی گھنٹوں پر اُن کی ویڈیو پر ہزاروں کی تعداد میں لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔