آئی سی یو میں داخل بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار دلیپ کمار کی طبیعت اب بہتر ہے اور ڈسچارج کیلئے ڈاکٹروں کی اجازت کا انتظار ہے۔
اہلیہ سائرہ بانو نے بھی دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری کی تصدیق کی۔
یاد رہے کہ دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری پر 30جون کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
لیجنڈ اداکار کو گزشتہ ماہ کے شروع میں بھی ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور کچھ دن بعد ہی انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔