بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کی شوہر سے ملنے آنے کیلئے اسپتال کے احاطے کی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔
سفید لباس میں ملبوس، ہاتھ میں موبائل تھامے اور چہرے پر ماسک لگائے سائرہ بانو کو وہاں موجود کیمرہ مینوں نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
سائرہ بانو نے بھی کیمرہ مینوں کیلئے ہاتھ ہلایا۔
سائرہ بانو کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں زیرگردش ہے۔
واضح رہےکہ 98 سالہ دلیپ کمار سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی طبیعت بہتر ہے لیکن آئی سی یو میں ہیں اور ڈسچارج کیلئے ڈاکٹروں کی اجازت کے انتظار میں ہیں۔
یاد رہے کہ لیجنڈ اداکار کو گزشتہ ماہ کے شروع میں بھی ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور کچھ دن بعد ہی انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔