• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی گھر کی معیاری تعمیر میں فرش کا بنیادی اور اہم کردار ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فرش کا انتخاب کرتے وقت ہم نا صرف ڈیزائن بلکہ مواد کے معیار کو بھی دیکھتے ہیں۔ جب بات باورچی خانہ کے لیے درست فرش کا انتخاب کرنے کی آتی ہے تو یہ کام آسان نہیں ہوتا، کیوں کہ اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ انھیں اس کے لیے خوب صورت ڈیزائن اور فعالیت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا، مگر ایسا نہیں ہے۔ 

حقیقت یہ ہے کہ لاؤنج کے برعکس، جہاں بیٹھنے کے لیے اکثر کاؤچ کا استعمال کیا جاتا ہے، باورچی خانہ وہ جگہ ہے جہاں کھانا پکانے کے لیے عموماً کھڑا رہنا پڑتا ہے، یہاں آپ چلتے پھرتے ہیں اور کبھی کبھار کچھ کھانے کے لیے میز پر بیٹھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ تیل کے چھینٹے، پانی کے داغ، خوراک کے ٹکڑے اور سب سےبڑھ کرچمچ، یہاں تک کہ دیگچیاں بھی گر جاتی ہیں، جن سے باورچی خانہ کے فرش کو محفوظ رکھنا تقریبا ً ناممکن ہوتاہے۔ ایسے میں باورچی خانہ کے لیے فرش کا انتخاب کیسے کیا جائے؟ درج ذیل مشورے آپ کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔

کلاسک ٹائلیں

کلاسک انداز کے باورچی خانہ کے فرش پر ٹائلیں لگائی جاتی ہیں۔ زیادہ تر باورچی خانوں میں آپ سفید ٹائلیں دیکھیں گے، جن کے جوڑ گہرے سرمئی ہوتے ہیں۔ یہ ڈیزائن سادہ ہے اور ظاہر ہے کہ ہر کوئی اسے پسند نہیں کرتا۔ خوش قسمتی سے اب ٹائلیں کئی مختلف اور دلچسپ ڈیزائنوں میں دستیاب ہیں۔ لہٰذا، آپ اپنی پسند کے مطابق رنگین اور منفرد نمونے چُن سکتے ہیں۔ مگر ٹائلیں باورچی خانہ کے مجموعی ماحول کے ساتھ جچنی چاہئیں تاکہ ہم آہنگی قائم ہوسکے۔ 

آپ کو باورچی خانہ میں ٹائلیں کیوں پسند ہیں؟ اس لیے کیوں کہ یہ دیرپا ہوتی ہیں اور انہیں صاف کرنا آسان ہوتا ہے۔ مہنگی ٹائلیں زیادہ عرصہ چلیں گی۔ اس کے علاوہ ٹائلوں کو مزید دیرپا بنانے کے لیے ان پر پالش کی جانی چاہیے۔ ٹائلوں والا فرش پانی اور حرارت کا اثر نہیں لیتا اور نہ ہی گھر میں استعمال ہونے والے کیمیکلز سے بھی خراب نہیں ہوتا۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ فرشی حرارت کا نظام نصب کرنے کے لیے بہترین ہے۔

پی وی سی کا انتخاب

باورچی خانہ کے لیے پی وی سی فرش بھی ٹائلوں جتنا ہی مقبول ہے۔ اس کے فوائد واضح ہیں: یہ سستا ہے، کم وقت میں اور آسانی سے لگ جاتا ہے، دیرپا اور صفائی میں بھی آسان ہے۔ خاص طور پر پکے جوڑ کے باعث اسے صاف کرنا بے حد آسان ہوتا ہے۔ یہاں بھی قیمت کو خاص اسکیل پر رکھنا ضروری ہے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پی وی سی صرف کیمیکلز اور سادہ سے ڈیزائن کا نام ہے تو وہ غلط ہے۔ 

پی وی سی فرش، جنھیں عام طور پر وینائل فرش کہا جاتا ہے، بنیادی طور پر یہ نمک کے پتھر اور پیٹرولیم کے ساتھ ساتھ قدرتی فلر جیسا کہ چاک یا چونے کے پتھر سے بنایا جاتا ہے۔ اس میں کوئی ملائم گر، بھاری دھاتیں یا سیسہ نہیں ہوتا۔ جہاں تک ڈیزائن کی بات ہے، تو اس میں بےشمار رنگ اور نمونے موجود ہیں۔ جیسا کہ اگر وینائل کا جھاگ بنایا جائے تو بالکل ٹائلوں جیسا ڈیزائن حاصل کیا جا سکتا ہے۔

لینولیم فرش

لینولیم ایک قدرتی مواد ہے۔ یہ قدرتی خام مواد جیسا کہ السی کے تیل، ڈاٹ، لکڑی کے چورے اور ریشہ زریں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لینولیم فرش پھسلن والا نہیں ہوتا اور اس کی آسانی سے دیکھ بھال کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کو انوکھے ڈیزائن پسند ہوں تو لینولیم میں بہت سے رنگ دستیاب ہیں۔ یہ اہم ہے کہ اسے پیشہ ور ماہر ہی لگائیں۔ اس کے لیے خاص قسم کی گوند ضروری ہے۔ اس کے علاوہ خراشوں سے بچانے والی، ہلکی پالش فرش میں پانی داخل ہونے سے بچاتی ہے۔ اگر یہ فرش درست طریقے سے لگایا جائے تو کئی برسوں تک چلتا ہے۔

تہہ دارفرش

یہ باورچی خانہ میں اصلی فرش کا ایک متبادل تہہ دار فرش ہوتا ہے۔ یہ بھی لوگوں میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ لکڑی کے ٹکڑوں کو تہوں میں جوڑ دیتا ہے۔ انہیں تیز حرارت میں دبایا جاتا ہے اور پھر ڈیجیٹل پرنٹ کیا جاتا ہے۔ اس ڈیجیٹل پرنٹ کی وجہ سےاس میں بہت سےڈیزائن حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ 

آپ اسے رنگین بھی بنا سکتے ہیں یا عام لکڑی کی نقل کا بھی۔ ایسے فرش کو صاف کرتے وقت اسے زیادہ گيلا نہ کریں۔ اگرزمین میں زیادہ نمی چلی جائے تو اس فرش کے پھول جانے اور ہمیشہ کے لیے خراب ہونے کا خطرہ ہوتاہے۔ اس کے علاوہ سامان گرنے پر اس میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں، جنھیں ٹھیک کرنا محنت طلب کام ہے۔ باورچی خانہ کے لحاظ سے یہ نازک فرش ہوتا ہے، جس کی آپ کو انتہائی حفاظت کرنا پڑے گی۔

قدرتی پتھر کا فرش

قدرتی پتھر باورچی خانہ کا فرش بنانے کے لیے ایک فطری انتخاب ہوتا کیوں کہ اسے بے حد مضبوط مانا جاتا ہے۔ یہ قدرتی مادہ پانی اور کیمیکلز سے خراب نہیں ہوتا اورباورچی خانہ کے ماحول کے مطابق ہوتاہے۔ آپ اپنی پسند کے مطابق قدرتی پتھر چُن سکتے ہیں جو آپ کے باورچی خانہ کے سامان اور آپ کی ضروریات کے مطابق ہو۔

اگر آپ گہرا گرینائٹ چنیںگے ، تو آپ نے سب سے سخت اور مضبوط پتھروں میں سے ایک چنا ہے۔ ٹریونٹائن ایک مسام دار چونے کا پتھر ہےجو حیرت انگیز طور پر گاڑھا ہے اور ریت کے مختلف رنگوں میں پایا جاتا ہے۔ سنگ مرمر کے فرش خاص طور پر مقبول ہیں۔ گرینائٹ جیسے قدرتی پتھر حساس ہوتے ہیں اور انہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

تازہ ترین