• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی مختلف کارروائیوں میں زخمی ملزم سمیت 5 گرفتار

کراچی کے علاقے گلشن اقبال اور سائٹ میں مبینہ کارروائیوں کے نتیجے میں زخمی ملزم سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

گلشن اقبال بلاک 7میں مبینہ پولیس مقابلےمیں ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سائٹ اے ضیاء موڑ کےقریب کارروائی کے دوران ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 4ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں منشیات فروش دائود عمر جبکہ ڈاکو بلال اور شکیل بھی شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ، چرس، ہیروئن اور چوری کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

تازہ ترین