صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی کے لیے پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بتایا کہ مویشی منڈیوں میں پولیس کے ایک ہزار کے قریب افسر اور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ لاہور شہر سے ملحقہ 12 کھلے مقامات پر مویشی منڈیاں قائم ہیں جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں کو بھرپورسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
اُنہوں نے ہدایت کی کہ ڈولفن، پی آر یو اور تھانوں کی گاڑیاں مویشی منڈیوں کے اطراف پٹرولنگ کریں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کرایا جائےگا۔