• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار آج کابل جائیں گے

سیکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات کرنے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار آج کابل جائیں گے۔

اسحاق ڈار افغان عبوری وزیراعظم اور افغان نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔

افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جس میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید