دریائے سندھ کے کنارے آباد شہری صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں۔
دریائے سندھ کے کنارے آباد 35 لاکھ سے زائد آبادی کے شہر حیدر آباد کے شہری ان دنوں دہری اذیت سے دو چار ہیں۔
حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں پانی نہ ہونے کے باعث شہری مشکلات سے دو چار ہیں۔
حکمراں سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے اربوں روپے فراہمی و نکاسیٔ آب کے لیے فراہم کیے گئے تاہم انتظامی نااہلی اور مبینہ کرپشن کے باعث فراہمیٔ آب و نکاسی کے مسائل جوں کے توں ہیں۔
حیدر آباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق ضلع بھر میں 100 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے لیکن اس وقت یومیہ 65 ملین گیلن پانی شہریوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔
حیدر آباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حکام کا دعویٰ ہے کہ لطیف آباد نمبر 4 فلٹر پلانٹ کی تعمیر کے بعد صورتِ حال بہتر ہو جائے گی۔