بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔
انہوں نے اپنے سلسلہ وار پیشگوئیوں کے ٹوئٹ میں کنگنا کی شادی کی حوالے سے کہا کہ ان کی کبھی شادی نہیں ہو گی۔
کے آر کے نے اداکارہ تبو کے حوالے سے بھی کچھ ایسی ہی پیشگوئی کی ہے۔
کنگنا کے کبھی شادی نہ ہونے کے بعد انہوں نے اپنی پیشگوئی نمبر 7 میں کہا کہ اداکارہ تبو کی بھی کبھی شادی نہیں ہوگی۔
اس سے قبل وہ پریانکا کی طلاق کے حوالے سے بھی پیشگوئی کرچکے ہیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پریانکا اور نِک جونس سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ 10 برسوں میں نِک اپنی اہلیہ پریانکا کو طلاق دے دیں گے۔
واضح رہے کہ کے آر کے کی جانب سے کی جانے والی بیشتر پیشگوئیاں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جس پر صارفین بھی بڑی تعداد میں ردعمل دے رہے ہیں۔