• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیوشیئر کی ہے جس میں مہوش حیات کے ساتھ اُن کے بھائی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مہوش حیات پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ہیں جن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداح پائے جاتے ہیں، اس بات کا اندازہ اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کے کمنٹس سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

مہوش حیات سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، وہ اپنی مصروفیت کے دوران بھی اپنی نئی نئی خوبصورت تصویریں اور دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مہوش حیات کی جانب سے اپنے بھائی کے ساتھ بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کی گئی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


مہوش حیات اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں بھائی دانش حیات کے ساتھ کچھ ڈانس اسٹیپ کر رہی ہیں، مہوش حیات کی اس ویڈیو پر دیکھتے ہی دیکھے لاکھوں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں مہوش حیات کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

مہوش حیات نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’انہوں نے ایک نیا چیلنج کرنے کی اپنے ساتھی کے ساتھ کوشش کی ہے، آپ بھی گھر میں اسے ٹرائی کریں۔‘