• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی خوبصورت تصویرں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

مہوش حیات پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ہیں جن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداح پائے جاتے ہیں، اس بات کا اندازہ اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کے کمنٹس سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

مہوش حیات سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، وہ اپنی مصروفیت کے دوران بھی اپنی نئی نئی خوبصورت تصویریں اور دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مہوش حیات کی جانب سے گزشتہ شام رینڈم بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔


مہوش حیات کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’دوپہر کے دوران لی گئیں کچھ رینڈم تصویریں اور ویڈیوز۔‘

مہوش حیات کی ان تصاویر اور ویڈیوز پر ہزاروں لائیکس اور خوب تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں جبکہ مہوش حیات کو اُن کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے شادی کر لینے کے مشورے بھی دیئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین