• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ عامر خان سے شادی کب کررہی ہیں؟ صارفین کا فاطمہ ثناء سے سوال

بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کے بعد سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والی بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ سے سوال کیا جارہا ہے کہ وہ اور عامر خان کب شادی کرنے والے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کیں۔


اداکارہ کی تصویروں پر جہاں مثبت تبصرے کیے گئے تو وہیں کچھ صارفین نے اُن کی اور عامر خان کی شادی کا ذکر چھیڑ دیا۔

کاشف نامی صارف نے سوال کیا کہ ’آپ عامر خان سے شادی کب کررہی ہیں؟‘

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ ’آپ اور انکل (عامر خان) کب شادی کررہے ہیں؟‘

اشیش نامی صارف نے لکھا کہ ’سجنا ہے مجھے سجنا (عامر) کے لیے۔‘

کمار نامی صارف نے کہا کہ ’وہ فاطمہ ثناء شیخ اور عامر خان کی شادی کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے حال ہی میں اہلیہ کرن راؤ سے 16 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کیا تھا۔

عامر خان اور کرن راؤ نے طلاق کا اعلان اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا تھا کہ یہ شادی کا اختتام ہے لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔

خیال رہے کہ عامر اور کرن راؤ کی پہلی ملاقات بلاک بسٹر فلم ’لگان‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ فلم میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور کرن راؤ اس فلم کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھیں۔

عامر خان اور کرن راؤ نے 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، عامر نے اس سے قبل رینا دتہ سے شادی کی تھی اور ان کے ساتھ دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں۔

عامر خان اور کرن راؤ کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی کامیاب فلم ’دنگل‘ کے بعد، جب فاطمہ ثناء شیخ نے اداکار کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ پر دستخط کیے تو یہ افواہیں منظرِ عام پر آئی تھیں کہ فاطمہ ثناء اور عامر خان کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں۔

تازہ ترین