• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور:وزیراعظم ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہی، سید طاہر علی شاہ

خیرپور (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی سکھر ریجن کے صدر سید طاہر علی شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے ادوار کی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ وہ خیرپور کے دورے کے دوران صحافیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ سید طاہر علی شاہ نے کہا کہ مہنگائی پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے ادوار کی غلطیوں کا نتیجہ ہے پیپلزپارٹی اور نواز لیگ نے بڑی غلطیاں کی ملک کو مقروض کیا کرپشن کرکے تباہی مچائی جس کی وجہ سے عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے حکمرانوں نے میرٹ کا جنازہ نکالا نوکریاں فروخت کیں نوکریوں کی لسٹیں ایم این اے، ایم پی ایز نے اپنے گھروں میں بیٹھ کر بنائیں اور پیسے لیکر نااہل لوگ بھرتی کئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران جلد ختم ہوجائے گا بجلی کے بحران کو عمران خان خود دیکھ رہے ہیں عمران خان بجلی اور گیس کے بحرانوں کا خاتمہ کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں وفاقی محکموں میں بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر ملا ز متیں ملیں گی کسی قسم کی سفارش نہیں چلے گی۔

سندھ بھر سے سے مزید