• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کیلئے کوشاں امیدواروں کو ددٹ ملے گا، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے آزاد کشمیر میں عام انتخاب سے متعلق کہا ہے کہ کشمیری عوام نے فیصلہ کر رکھا ہے کہ ان امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کیا جائے گا جنہوں نے ماضی میں عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے اور جن ممبران نے عوام کو بیوقوف بنایاان کو مسترد کیا جائے گا کیونکہ عوام اچھے اور برے کی پہچان بھی رکھتے ہیں۔ سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ماضی میں جن جو ممبران اسمبلیمنتخب ہونے کے بعدنظر نہیں آئے۔انہوں نے اپنا مفاد تو حاصل کرلیا اور عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا، اس بار ان سب کو مسترد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن پہلے سے مختلف ہوں گے۔
تازہ ترین