• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: ڈاکٹر محمّد امین

صفحات: 120، قیمت: 250روپے

ناشر: کتاب نگر، ملتان۔

صاحبِ کتاب کا شمار موجودہ عہد کے اُن معتبر قلم کاروں میں ہوتا ہے، جن کی پوری زندگی ادب سے وابستگی میں گزری۔ صاحبِ اسلوب ہفت زباں شاعر، ادیب، نقّاد، مترجّم، محقّق اور ماہرِتعلیم ان کی زندگی کا ہر حوالہ معتبر ہے۔ پاکستان میں جاپانی صنفِ شاعری ’’ہائیکو‘‘ کے بنیاد گزاروں میں بھی ان کا نام نمایاں ہے۔زیرِ نظر مجموعے کا آغاز نعت سے کیا گیا ہے۔ اگر نعت سے پہلے حمد دے دی جاتی، تو کلمۂ طیبہ کی تفسیر مکمل ہوجاتی۔ صاحبِ کتاب کی شخصیت اور کارکردگی جاننے کے لیے ملتان کے معروف شاعر اور پبلشر، شاکر حسین شاکر کا ایک فلیپ ہی کافی ہے۔

یہ صاحبِ کتاب کی بے نیازی ہے کہ انہوں نے اپنے یا کتاب کے بارے میں کچھ نہیں لکھا۔ اس مجموعے میں غزلیں، نظمیں، قطعات اور ہائیکوز شامل ہیں اور انہوں نے ہر صنفِ شاعری کا حق ادا کیا ہے۔ وہ ادب کی قدیم روایت سے بھی جڑے ہیں اور جدید عہد کے تقاضے بھی پورے کررہے ہیں۔ غزلوں کی نسبت، اُن کی نظموں میں تصوف کا رنگ غالب ہے۔ 

یہ ان کی پہلی کتاب نہیں، اس سے پہلے مختلف موضوعات پر ان کی لاتعداد کتابیں شایع ہوچُکی ہیں۔ بقول شاکر حسین شاکر ’’ڈاکٹر محمّد امین کا تخلیقی کام، اتنے موضوعات پر پھیلا ہوا ہے کہ اُن کی کتب کی فہرست یاد رکھنے کے لیے بھی قوی حافظے کی ضرورت ہے‘‘۔

تازہ ترین