• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کے متعصبانہ رویے پر ایم کیو ایم نے الگ صوبے کا مطالبہ کیا، کنور نوید جمیل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے متعصبانہ رویے پر ایم کیو ایم نے الگ صوبے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی سے متعصبانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

کنور جاوید جمیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں، لیاقت آباد کے مکینوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا، پانی کی فراہمی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ لیاقت آباد کے عوام کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے، لیاقت آباد کے لوگ زیادہ عرصے یہ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کے ٹیکس سے سارے ملک کا نظام چلتا ہے، سندھ حکومت کے متعصبانہ رویے پر ایم کیو ایم نے الگ صوبے کا مطالبہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سب سے بڑے ضلع وسطی کی ہرگلی، سڑک کچرے کا ڈھیر بنی ہوئی ہے، سڑکوں سے سیوریج کا پانی اور کچرا فوری صاف کیا جائے۔

کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام اب مذید ظلم برداشت نہیں کریں گے، سندھ حکومت مسائل حل نہیں کر سکتی تو کراچی سے ٹیکس بھی نہ لے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام بلدیاتی نظام سندھ حکومت کے قبضے میں ہے، وفاقی اور سندھ حکومت کا انتظام کراچی کے عوام کے ٹیکس سے چلتا ہے۔

تازہ ترین