• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلا حدید کون ہے؟ نوشین شاہ کا صارف سے سوال

کراچی (آئی این پی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے ان پر تنقید کرنے والے صارف سے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کے بارے میں پوچھ لیا۔گزشتہ روز نوشین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں انہوں نے منفرد قسم کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں نوشین شاہ کے ہمراہ ان کی کچھ سہیلیاں بھی موجود ہیں جبکہ یہ تصویریں کسی تقریب کی ہیں۔نوشین شاہ کی پوسٹ پر جہاں ان کے مداحوں نے ان کے اسٹائل کی خوب تعریف کی تو وہیں ناقدین نے تنقید کے خوب تیر بھی برسائے۔مرات آفتاب نامی صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ بیلا حدید کو کاپی کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔‘اداکارہ نے صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے پوچھا کہ ’یہ بیلا حدید کون ہے؟‘واضح رہے کہ نوشین شاہ سمیت اکثر پاکستانی اداکاراؤں کو اُن کے لباس اور اسٹائل کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 

تازہ ترین