• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان نے اپنے فوجیوں کی پاکستان موجودگی کی ویڈیو بھی مسترد کردی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے قریب سرحدی علاقے میں طالبان کے حملوں سے بچنے کیلئے درجنوں افغان فوجیوں نے پاکستان میں پناہ طلب کی تھی جس پر مروجہ عسکری روایات اور ضابطوں کے مطابق پاکستان نےعارضی پناہ دینے کے بعد انہیں واپس بھیج دیا۔

گو کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس تفصیلات کے بصری مناظر اور افغان فوجیوں کی جانب سے تشکر کے جذبات پر مشتمل ویڈیو کلپس بھی دیکھائے تاہم افغان فوج کے ایک ترجمان نے اس واقعہ اور اس کی تفصیلات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

افغان وزارت دفاع کے ایک ترجمان جنرل اجمل عمر شنواری نے کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران پاکستان کی جانب سے اس واقعہ اور اس کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ناقابل تردید بصری مناظر کو بھی مسترد کر دیا۔

تازہ ترین