• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم حقانی نیٹ ورک کیلئے فنڈنگ ثابت ہونے پر کارکن کو قید و جرمانہ کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم حقانی نیٹ ورک کے لئے فنڈنگ جمع کرنے کا جرم ثابت ہونے پر کالعدم حقانی نیٹ ورک کے رکن فیض محمد کوقید و جرمانہ کی سزا کا حکم دےدیا ۔ عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر 15 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم پر دس لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید تین سال دو ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم تنظیم حقانی نیٹ ورک کے لئے فنڈنگ جمع کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

تازہ ترین