• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی پیر محمد عبدالمالک لقمانوی برمنگھم میں انتقال کرگئے

مفتی پیر محمد عبدالمالک لقمانوی برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انتقال کرگئے۔

پیر محمد عبدالمالک لقمانوی کے انتقال پر عزیز و اقارب انتہائی افسردہ ہیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ پیر محمد عبدالمالک کی وفات سے علمی دنیا میں نہ پُر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا۔

پیر محمد عبدالمالک لقمانوی کی دینی تعلیمات سے بے شمار نوجوان فیض یاب ہوئے۔

ان کی نماز جنازہ کا پہلا اجتماع 29 جولائی بروز جمعرات کو گھمکول شریف مسجد برمنگھم میں شام 07:30 پر ہوگا۔

پیر محمد عبدالمالک لقمانوی کے نماز جنازہ کا دوسرا اجتماع بروز جمعہ ہیرو سنٹرل مسجد لندن میں 30 جولائی بروز جمعہ 01:30 بجے ادا کیا جائے گا۔

اسی طرح پیر محمد عبدالمالک لقمانوی کے نماز جنازہ کا تیسرا اجتماع ہری پور ہزارہ پاکستان میں 01 اگست بوقت 11:00 ادا کیا جائے گا۔

تازہ ترین