• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمار سانو کا بیٹا ہونے کی وجہ سے کام کیلئے مسترد کیا گیا، جان کمار

بالی ووڈ کے مشہور و معروف گلوکار کمار سانو کے بیٹے جان کمار سانو نے کہا ہے کہ مشہور شخصیت کا بیٹا ہونا بھی بعض اوقات فائدے کے بجائے نقصان دہ ہوتا ہے اور یہ چیز آپ کے خلاف جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں جان کمار سانو نے کہا کہ انھیں صرف اس لیے نوکری دینے کے حوالے سے مسترد کیا گیا کہ وہ کمار سانو کے بیٹے ہیں، انھوں نے میرا گانا سننے سے پہلے ہی مجھے مسترد کردیا۔

لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہوئے ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے، اور پھر جنھیں نوکری دینا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ ایک مراعات یافتہ شخص کو کیوں نوازیں۔

انھوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ رئیلٹی شو بگ باس میں شریک ہونے کی وجہ سے انڈسٹری میں انکی شناخت بننے میں مدد ملی۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک آدمی کی طرح اپنا روزگار کمارہے ہیں، بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میں کسی بھی عام آدمی سے دگنی محنت کر رہا ہوں کیونکہ میں کمار سانو کا بیٹا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ اب میں خود کو ثابت کرنے کے لیے اور زیادہ کوششیں کر رہا ہوں۔

تازہ ترین