• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کے دور میں کرپشن اپنے عروج پر رہی، سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا۔

سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، بدعنوان عناصر کو صرف لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے ملک وقوم کی بجائےصرف ذاتی مفادات کو مقدم رکھا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کےخلاف جنگ کر رہے ہیں، اپوزیشن لوٹ مار سے جمع دولت بچانےکی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصر کے احتساب سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔

تازہ ترین