وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) تیار کرلی، وفاقی کابینہ کو بریفنگ بھی دے دی۔
میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین جلد کابینہ، اپوزیشن جماعتوں، پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کو دکھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق بنائی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہارنے والا امیدوار نتائج تسلیم کرے اس کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال مددگار ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انٹرنیٹ اور سافٹ ویئر نہ ہونے کی وجہ سے یہ مشین بیرونی مداخلت سے پاک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کے استعمال سے آئندہ انتخابات غیر متنازع اور قابل قبول ہوں گے۔