لندن میں بھارتی باشندے کا کھویا ہوا بٹوا واپس کرنے والے پاکستانی شہری کی دھوم مچ گئی۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے غازی تیمور ہارورڈ سے گریجویٹ ہیں، انہوں نے چند گھنٹوں کی محنت کے بعد بٹوے کو اُس کے مالک تک پہنچایا۔
پاکستان اور بالی ووڈ سمیت دنیا بھر سے غازی تیمور کو تعریفی پیغامات مل رہے ہیں۔
غازی تیمور نے بٹوے کے مالک راہول کی تلاش میں ٹیکنالوجی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا سہارا لیا اور اُس کا گمشدہ بٹوا واپس کردیا۔
غازی تیمور کی اس کوشش کو سوشل میڈیا صارفین ناصرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی سراہا جارہا ہے۔