• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی خاندان کے افراد کو اے لیول کے نتائج میں کیا گریڈز ملے؟

گزشتہ روز انگلینڈ، ویلز اور ناردرن آئرلینڈ کے طلبہ کا اے لیول اور اسکاٹ لینڈ میں ہائر اینڈ نیشنل کےنتائج کااعلان کیا گیا ہے، اس سال اےلیولز کے نتائج حاصل کرنے والے طالبات میں ملکہ برطانیہ کی پوتی لیڈی لوئس بھی شامل ہیں ۔

لیڈی لوئس ملکہ برطانیہ کے سب سے چھوٹے بیٹے شہزادہ ایڈورڈ اور اہلیہ کاؤنٹیس آف ویسیکس صوفی کی بڑی بیٹی ہیں اور اپنے باقی کزنز کے برعکس لیڈی لوئس میڈیا سے دور رہتی ہیں اور اکثر بڑی اور اہم شاہی تقریبات سے بھی دور رہتی ہیں ۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیڈی لوئس نے اپنے باقی کزنز کے برعکس اپنے اے لیول کے نتائج کو بھی میڈیا پر نہ بتانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سےقبل شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن، شہزادہ ہیری ، شہزا دی بیٹریس اور شہزادی یوجین کے اے لیول کے نتائج کے بارے میں میڈیا کو شاہی محل نے بتایا تھا۔

شاہی خاندان کے افراد کے اے لیول کے نتائج پر ایک نظر :

شہزادہ ولیم

شہزادہ ولیم نے اپنے اے لیولز میں اے، بی اور سی گریڈز حاصل کیے تھے، انہوں نے جغرافیہ میں اےگریڈ ، آرٹس میں بی گریڈ اور بیالوجی میں سی گریڈ حاصل کیا تھا۔

کیٹ مڈلٹن

ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن ایک اسٹار طالب علم تھیں اورانہوں نے ریاضی میں اےگریڈ ، آرٹس میں بھی اےگریڈ اور انگریزی میں بی گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔

شہزادہ ہیری

شہزادہ ہیری نے اے لیولزمیں صرف دو مضامین کا انتخاب کیا تھا اورانہوں نے آرٹس میں بی گریڈ جبکہ جغرافیہ میں ڈی گریڈ حاصل کیاتھا۔

میگھن مارکل

میگھن مارکل کیونکہ امریکا میں بڑی ہوئی اور وہیں تعلیم حاصل کی اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے اے لیولز نہیں کیا۔

شہزادی بیٹریس

شہزادہ اینڈریو اور سارہ فرگیوسن کی بڑی بیٹی شہزادی بیٹریس نے اے لیولز میں ایک اے، اور دو بی گریڈز حاصل کیے تھے۔

شہزادی یوجین

شہزادی یوجین نے آرٹس میں اےگریڈ ، انگریزی ادب میں اےگریڈ اور ہسٹری آف آرٹس میں بی گریڈ حاصل کیاتھا۔

تازہ ترین