• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا بھارت پر ٹیرف کا اعلان، کانگریس کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ۔ فوٹو فائل
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ۔ فوٹو فائل

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کے اعلان پر بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی ہے۔ 

کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا، جرمانہ بھی لگایا۔ مودی نے ٹرمپ کے لیے مہم چلائی، اب کی بار ٹرمپ سرکار جیسے نعرے بھی لگائے گئے۔ 

حزب اختلاف کی سب سے بڑی بھارتی جماعت نے کہا کہ برسوں سے بچھڑے ہوئے بھائیوں کی طرح مودی نے ٹرمپ کو گلے بھی لگایا، لیکن بدلے میں ٹرمپ بھارت پر سخت ٹیرف لگانے جا رہے ہیں۔ 

کانگریس نے کہا کہ یہ بھارتی خارجہ پالیسی کی ہولناک ناکامی ہے، پوری قوم ایک شخص کی دوستی کے نتائج بھگت رہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے بھارت کے ساتھ کم کاروبار کیا کیونکہ ان کے محصولات بہت زیادہ ہیں، بھارت کے ٹیکس دنیا میں سب سے زیادہ محصولات میں سے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید