• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن تعلیم روز بہ روز پذیرائی حاصل کررہی ہے اور کورونا وبائی مرض کے بعد اس رجحان میں مزید تیزی دیکھی گئی ہے۔ آن لائن تعلیم کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنی سہولت کے مطابق، کہیں بھی داخلہ لے سکتے ہیں، جس میں آپ جگہ اور وقت کی قید سے آزاد ہوتے ہیں۔ مثلاً، آپ پاکستان میں بیٹھے دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں سے اپنی سہولت اور دستیاب وقت کے مطابق آن لائن تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ ہیں اور سول انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں ہیں تو آپ کے لیے بھی کئی دلچسپ اور معلومات سے بھرپور آن لائن کورسز بالکل مفت دستیاب ہیں، جن کی تفصیل ذیل میں دی جارہی ہے۔

The Art of Structural Engineering: Vaults

یہ آن لائن کورس پرنسٹن یونیورسٹی کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے۔ اس انجینئرنگ کورس میں گنبدوں کا جائزہ لینا سکھایا جاتا ہے۔ یہ کورس سیکھ کر آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح انجینئرنگ ایک تخلیقی شعبہ ہے۔

Parametric Design and Optimization

یہ کورس اسٹینفورڈ اسکول آف انجینئرنگ کی طرف سے پیش کیا گیا ہے۔ اس آن لائن کورس میں پیرامیٹرک ماڈلنگ اور کمپیوٹیشنل ڈیزائن کی تکنیک سکھائی جاتی ہے۔ مزید برآں، ٹولز کو ڈیزائن آپٹیمائزیشن کے لیے فاؤنڈیشن کے طور پر استعمال کرنا بھی سکھایا جاتا ہے۔

Architectural Construction Systems

یہ آن لائن کورس udemy.com پربلا معاوضہ دستیاب ہے۔ اس کورس کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ لکڑی، دھات اور کنکریٹ سے کی جانے والی تعمیرات کا خاکہ اور ڈیزائن کس طرح بنایا جاتا ہے۔ اس کورس میں وہ لوگ خود کو اِنرول کرسکتے ہیں، جو پہلے سے تھوڑی بہت آرکیٹیکچرل معلومات رکھتے ہیں اور خاکہ بنانے کی بنیادی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ Udemy.comآن لائن کورس کروانے والی دنیا کی چند بڑی ویب سائٹس میں سے ایک ہے، جس کے آن لائن کورسز کو دنیا بھر میں مانا جاتا ہے۔

Introduction to Kinetic Facades

یہ کورس ’ای ڈی ایس گلوبل‘‘کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ شعبہ آرکیٹیکچر کا ایک بنیادی کورس ہے، جس میں اِنرول ہونے کے لیے کسی پیشگی قابلیت کی شرط نہیں ہے۔ کورس میں بنیادی طور پر عمارت کے Facadeیعنی سامنے کے حصے یا اگواڑے کے ڈیزائن کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔

Home Automation For Beginners: Create Your Own Smart Home

یہ کورس Gerard ODriscoll کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے، جس میں آپ کو ئی پیسہ خرچ کیے بغیر ’الف‘ سے ’ے‘ تک اسمارٹ ہوم آٹومیشن سسٹم نصب کرنا سیکھتے ہیں۔ اس کورس میں اِنرول ہونے کے لیے آپ کو اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجیز کا پیشگی علم ہونا ضروری نہیں ہے اور نہ ہی آپ کے پاس اسمارٹ ہوم ٹولز اور ایکوئمپنٹ کا ہونا کوئی شرط ہے۔ تاہم، اس کورس کے اختتام پر آپ اپنے گھر میں اسمارٹ ڈیوائسز نصب کرنے کے قابل ہوجائیں گے،جو انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)کے ذریعے ایک دوسرے کو پیغامات بھیج اور وصول کرسکیں گے۔

Fundamentals of Structural Analysis

یہ کورس Dr. Seán Carroll پیش کرتے ہیں۔ اس کورس کے ذریعے آپ سول انجینئرنگ کا ڈھانچہ جاتی تجزیہ کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ اس کورس میں اِنرول ہونے کے لیے کوئی پیشگی قابلیت کی شرط نہیں ہے، تاہم یہ بہتر رہے گا اگر آپ بنیادی ہائی اسکول الجبرا اور جیومیٹری کا علم رکھتے ہیں، اس سے آپ کو سول انجینئرنگ کے کانسیپٹس سمجھنے میں آسانی ہوگی۔ اور ہاں، آپ کے پاس ایک پنسل، کاپی اور کیلکولیٹر اور اس کورس کے لیے چند گھنٹوں کا وقت ہونا چاہیے۔

Introduction to Structural Steel Design

یہ آن لائن کورس Adam Brittan پیش کرتے ہیں۔ اس کورس کے اختتام پر آپ کو ڈھانچہ جاتی اسٹیل (Structural Steel)کی بنیادی خصوصیات اور ڈیزائن کا جامع علم ہوجائے گا۔ اس کے لیے آپ کو بنیادی انجینئرنگ کا علم ہونا چاہیے، تاہم یہ شرط نہیں ہے۔

Design of bridges: Concept, Modeling, Analysis, and Design

یہ آن لائن کورس Ayman Kandeel پیش کرتے ہیں۔ اس کورس کے اختتام پر آپ کو بین الاقوامی کوڈز اور معیار کے مطابق پُل تعمیر کرنے کی مکمل الف، ب معلوم ہوجائے گی اور آپ کو یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ مختلف مقاصد کے لیے پل کس طرح تعمیر کیے جاتے ہیں اور ان پر وزن کس طرح منتقل کیا جاتا ہے۔

Learn To Read Structural Drawings: From Zero To Hero

یہ آن لائن کورس Gokul Saud پیش کرتے ہیں۔ یہ کورس مکمل کرنے کے بعد آپ سول انجینئرنگ کی اسٹرکچرل ڈرائنگز کو پڑھنے اور سمجھنے کے قابل ہوجائیں گے۔ یہ کورس فریش انجینئرنگ گریجویٹس، آرکیٹیکٹس اور اسٹرکچرل انجینئرز کے لیے کارآمد رہے گا، جس کے بعد آپ تعمیراتی پروجیکٹس ترتیب دینے، انہیں ایگزیکیوٹ کرنے اور سائٹ پر ری انفورسمنٹ کو جانچنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گے۔

Designing Sustainable, Prefabricated Wood Buildings

یہ آن لائن پروگرام Think Wood کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے، جو لکڑی کی پری فیبریکیٹڈ عمارتیں تعمیر کرنے میں ایک بڑا مقام رکھتا ہے۔ اس کورس میں آپ کو تعمیرات میں پری فیبریکیشن کے فوائد کا بتایا جائے گا کہ ’لائٹ ووڈ فریم‘ اور ’ماس ٹِمبر کنسٹرکشن‘ میں کس طرح اس کا مؤثر استعمال کیا جاسکتا ہے۔