فحش اور غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے ساتھی کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا کے کاروباری ساتھی ابھیجیت بومبل کو گرفتار کیا، دوران حراست انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
ابھیجیت بومبل کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے فحش فلموں کی ڈائریکشن کے الزام میں گرفتار کیا۔
کہا جارہا ہے کہ راج کندرا کے ساتھی کی گرفتاری سے شلپا شیٹی کے مسائل میں اضافہ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ راج کندرا کو 19 جولائی کو ان کے گھر سے فحش فلمیں بنانے اور ماڈلز کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار ہیں۔