• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹی دوران تفتیش شوہر پر برہم

فحش فلمیں بنانے کے الزام میں بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی کے گھر جب پولیس نے چھاپہ مارا اور تفتیش کی تو اداکارہ اپنے شوہر پر خاندان کی ساخت خراب کرنے کا باعث بننے کی وجہ سے برہم ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارتی پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعدجب شلپا کے گھر پر پولیس نےچھاپہ مارا توتفتیش کے دوران اداکارہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگیں ۔

شلپا نے دعویٰ کیا کہ ان کا ہاٹ شاٹس ایپ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، جہاں ان کے شوہر مبینہ طور پر فحش مواد تیار کرتے اور شیئر کررہے تھے۔

اداکارہ شلپا شیٹی نے 6گھنٹے کی تحقیقات کے دوران بتایا کہ کیسے ان کے شوہر پر فحش فلمیں بنانے کے الزام لگنے کے بعد اس معاملے کے پیش نظر ان کا کام متاثر ہورہا ہے۔

اسی دوران راج کندرا نے شلپا کو یقین دلایا کہ وہ فحش مواد بنانے میں ملوث نہیں ہیں اور عدالت میں سب کچھ ثابت ہوگا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ’ابھی تک اس معاملے میں شلپا شیٹی کی کوئی شمولیت نہیں پائی گئی ہے لہٰذا ہم ان سے دوبارہ پوچھ گچھ نہیں کریں گے۔

تازہ ترین