• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راج کندرا 20 اگست تک جیل میں رہیں گے

فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 20 اگست تک جیل میں ہی رہنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے راج کندرا کی ضمانت کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی، اب انہیں 20 اگست تک جیل میں ہی رہنا ہوگا۔

راج کندرا کو 19 جولائی کو ان کے گھر سے فحش فلمیں بنانے اور ماڈلز کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کی گرفتاری کے بعد  عدالت سے ان کی تحویل حاصل کی تھی۔

گزشتہ روز کی سماعت میں عدالت نے پولیس کی جانب سے ہی انہیں ضمانت دینے کی مخالفت کی وجہ سے ہی جیل میں رہنے کا وقت 20 اگست تک بڑھا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار ہیں۔

تازہ ترین