• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا افغانستان سے فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا اشارہ


امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان سے فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع کا اشارہ دے دیا۔

ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا ہے کہ  کابل ایئرپورٹ سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، انخلا کی ڈیڈلائن بڑھانے کا جائزہ لیں گے۔

اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ جی سیون اجلاس میں امریکا سے مطالبہ کریں گے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کی ڈیڈلائن 31 اگست سے بڑھائی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تو ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا، طالبان غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع قبول نہیں کریں گے۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان میں غیرملکی افواج کے انخلا میں توسیع کا مطلب افغانستان پر قبضے میں توسیع ہوگا، اس سے باہمی بداعتمادی کی صورتحال پیدا ہوگی اور رد عمل آئےگا۔

سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کرنے والے افغان جان بچانے کے لیے نہیں بلکہ غربت کی وجہ سے مغربی ممالک جانا چاہتے ہیں، وہ اکنامک مائیگریشن کررہے ہیں۔

تازہ ترین