• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے انخلا کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تو ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا، ترجمان طالبان


ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تو ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا، طالبان غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع قبول نہیں کریں گے۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں غیرملکی افواج کے انخلا میں توسیع کا مطلب افغانستان پر قبضے میں توسیع ہوگا، اس سے باہمی بداعتمادی کی صورتحال پیدا ہوگی اور رد عمل آئےگا۔

سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کرنے والے افغان جان بچانے کے لیے نہیں بلکہ غربت کی وجہ سے مغربی ممالک جانا چاہتے ہیں، وہ اکنامک مائیگریشن کررہے ہیں۔

تازہ ترین