نارووال کے نواحی گاؤں بالیکے میں ٹربائن کے 60 فٹ گہرے اور ڈیڑھ فٹ چوڑے بور ہول میں گرنے والے بکرے کو زندہ نکال لیا گیا۔
نارووال کے علاقے بالیکے، ڈونگیاں میں ایک بکرا اچانک ٹربائن کے بور ہول میں جا گرا، بکرے کی تلاش میں بکرا مالک کا بور ہول کے قریب سے گزرا تو بکرے کی چیخیں سنائی دیں۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے پونے تین گھنٹے کی تگ و دو کے بعد 60 فٹ گہرے اور تقریباً 1 فٹ،6 انچ چوڑے ٹربائن کے بور سے بکرے کو بحفاظت زندہ نکال کر مالک کے حوالے کر دیا۔