• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوپم کھیر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی


بالی ووڈ کے مشہور اداکار انوپم کھیر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی گھر کے ساز و سامان کو موسیقی کے آلات بناکر میوزک بینڈ بنانے والے پاکستانی بچوں کی ویڈیو کو بھارتی قرار دینے والے بھارتی فنکار انوپم کھیر نے گلوکار شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

انوپم کھیر نے کہا کہ میں غلط تھا، آپ ٹھیک تھے، میری تصحیح ہوئی۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ مجھے اس ویڈیو نے بہت متاثر کیا، ان بچوں کے شوق کو پروان چڑھانے میں مدد کرکے آپ بہت زبردست کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین