• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان پر چین کی کارروائی سے خوش نہیں ہوں گے، ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے خیال میں تائیوان چین کا حصہ ہے، تائیوان پر چین کی جانب سے کسی کارروائی سے خوش نہیں ہوں گے۔

ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ چین تائیوان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین تائیوان میں کیا اقدام کرتا ہے یہ چینی صدر پر منحصر ہے۔

امریکی صدر نے امریکا روس جوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ امریکا روس جوہری معاہدہ ختم ہوتا ہے تو ہونے دیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مستقبل کے معاہدے میں چین کو شامل کیا جانا چاہیے، امریکا، روس کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ 5 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔

مظاہرین کیخلاف کارروائی پر ایران کو انتباہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا ایران کو بہت سخت جواب دے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید