• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد رائے کو آلات کے بغیر شاندار بینڈ پرفارمنس دینے والے بچوں کی تلاش

کراچی (آئی این پی) معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے موسیقی کے آلات کے بغیرشاندار بینڈ پرفارمنس دیتے بچوں کی صلاحیتوں سے متاثر ہوگئے۔شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر موسیقی کے آلات کے بغیرشاندار بینڈ پرفارمنس دیتے بچوں کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں کسی پہاڑی علاقے میں موجود بچوں کو پلاسٹک اور ٹین کے ڈبوں کی مدد سے شاندار بینڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، دھن سے لگتا ہےکہ بچے مشہور ملی نغمے ’’ آئو بچوں سیر کرائوں تم کو پاکستان کی‘‘دھن پر پرفارمنس دے رہے ہیں۔گلوکار نے مداحوں سے سوال کیا کہ ہے اگر کوئی یہ بتادے کہ ان بچوں کا تعلق کس علاقے سے ہے؟ تو وہ موسیقی کے آلات ان بچوں کو پہنچادیں گے۔

تازہ ترین